واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمہوری اداروں پر حملہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ووٹرز کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے خطاب میں کہا کہ گزشتہ روز کانگریس کی عمارت پر حملہ ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔جوبائیڈن نے پولیس کے رویے پر بھی تنقید کہا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹرمپ کے حامیوں سے نرم برتا ئورکھتی ہے لیکن نسل پرستی کے خلاف مظاہرین سے سختی برتی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلیک امریکن مظاہرین سے کسی اور طرح سے نمٹا جائے گا، ملکی عزت، سالمیت اور آزادی کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد مقامی دہشت گرد ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بابر اور رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہترین جوڑی بن گئے
- ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے، بہتر نتائج دیں گے، بابر اعظم
- اگر کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں،خواجہ آصف
- وزیراعظم نے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
- سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کیلئے کوئی رعایت مناسب نہیں، اسحق ڈار