برطانیہ

کورونا کی تیسری لہر یورپ سے برطانیہ پہنچنے کا خدشہ

نئی دہلی /لندن (عکس آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورپ میں پھیلنے والی کورونا کی تیسری لہر برطانیہ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔دوسری جانب روسی صدر پیوٹن آج (بدھ کو) کورونا ویکسین لگوائیں گے، جرمنی میں حکومت نے جزوی لاک ڈاون میں اپریل تک توسیع کا عندیہ دے دیا۔ادھر کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پابندیوں میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی، 10 اضلاع میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔ بھارتی پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا سینتالیس ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق برطانوی وزیر لارڈ بیتھیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے سب یورپی پڑوسی ممالک کو سرخ فہرست میں ڈالا ہوا ہے،

جہاں سے آنے والوں پر پابندی عائد ہے یا پھر انہیں ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔دوسری جانب روسی صدر پیوٹن آج (بدھ کو) کورونا ویکسین لگوائیں گے، جرمنی میں حکومت نے جزوی لاک ڈاون میں اپریل تک توسیع کا عندیہ دے دیا۔ادھر کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پابندیوں میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی، 10 اضلاع میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔ بھارتی پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا سینتالیس ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں