کورونا

کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے خود اپنے دشمن ہیں،گورنر پنجاب

لاہور (عکس آن لائن ) کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب حکومت نے بھی سخت لاک ڈاون کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود شہری لاک ڈاون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنے آپ کے بھی دشمن ہیں، گھروں سے باہر نکلنا کورونا کو خود دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کورونا کو روکا جا سکتا ہے اس لیے عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے ہر اقدام اٹھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں