روسی صدر

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے فوج کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں، روسی صدر

ماسکو (عکس آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز میں اضافہ کے بعد اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوج تعینات کر سکتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومتی وزراء کے ساتھ وڈیو لنک پر اجلاس میں کہا کہ ہم کورونا وائرس کے باعث ملک میں روزانہ بدلتی ہوئی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں اور بدقسمتی سے صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آرہی بلکہ یہ خراب ہو رہی ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں بہت سے فیصلہ کن معاملات طے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی اور دیگر یورپی ممالک نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کی ہیں جس کے بعد اگر ہمیں فوج کی خدمات حاصل کرنا پڑیں تو ہم بھی یہ تجربہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں