تعاون کاسلسلہ

کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری ہے،آئی ایم ایف

اسلام آباد (عکس آن لائن) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹلیناجوارگیوانے اتوار کوایک انٹرویو میں کہاہے کہ کوروناوائرس کی عالمگیروباء کے اثرات سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری ہے، اب تک متعدد ممالک کیلئے ہنگامی بنیادوں پرامداد اورمعاونت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وباء کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی امدادتک رسائی کو دوگنا کردیا گیاہے۔

آئی ایم ایف نے کے انتظامی بورڈنے رکن ممالک کیلئے مختصرمدت کے قرضوں کے نئے نظام شارٹ ٹرم لیکویڈیٹی لائن ( ایس ایل ایل) اور ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے زریعہ پاکستان سمیت درجنوں ممالک کیلئے امداد اورمعاونت فراہم کی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ اب تک 102 ممالک نے مالی معاونت کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطہ کیاہے ۔ آئی ایم ایف سے حاصل کردہ قرضہ کورکن ممالک وباء کے دنوں میں ادائیگیوں میں توازن کوبرقرار اورمستحکم رکھنے اورہنگامی طبی سپلائی کیلئے استعمال کرسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ رکن ممالک کو 145 فیصد تک کوٹہ کی سہولت حاصل ہوگی۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہاکہ امید ہے کہ 2021 ء میں اقتصادی بحالی کاعمل شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومتیں صحت اورصحت عامہ کے حوالہ سے اقدامات کرے، لاک ڈاون سے بیروزگارہونے والے افراد کو امداداوربنیادی سہولیات فراہم کرے اورچھوٹے ودرمیانہ درجہ کے کاروبار(ایس ایم ایز) کووسائل فراہم کرے تو اس صورت میں عالمی اقتصادی بحالی کے عمل میں نمایاں تیزی لانا ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں