تعلیمی اداروں

کورونا وائرس خطرات،سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 13مارچ تک توسیع کر دی

کراچی (عکس آن لائن) سندھ حکومت نے کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کی تعطیلات میں 13مارچ تک توسیع کااعلان کیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق اتوار کو وزیراعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورناوائرس سے نمٹنے کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوا جس میں نجی و سرکاری اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو2 مارچ سے 13مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے جمعرات 27 فروری سے 2 مارچ تک صوبے کے تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تعطیلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق اب صوبے کے تمام تعلیمی ادارے آج سے 13 مارچ تک بند رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں