لاہور(عکس آن لائن)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرپشن کے آئن سٹائن تحریک انصاف کے پاس ہیں ،ہدف سندھ حکومت کو بنایا جارہاہے،
عمران نیازی نے تعصب اور کینہ پروری کی تمام حدیں پار کرلی ہیں،سندھ حکومت کو ناکام قرار دینے اور سندھ کے منتخب وزیر اعلی کو گرفتار کرنے کا اعلان کرنے والے سن لیں کہ اگر وفاق نے اس طرح کا کوئی قدم اٹھایا ہے پھر وفاق کو سخت ردعمل کاسامنا کرنے پڑے گا ۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پورا ملک عمران نیازی نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہا ہے اور وہ سندھ حکومت کوہدف بنائے ہوئے ہیں، سندھ حکومت کی مثالی کارکردگی سے وفاقی حکومت پریشان ہے اس لئے سند ھ کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کے منصوبہ ساز کے پاس کوئی قابل عمل منصوبہ نہیں ہے ، تحریک انصاف کے منصوبہ ساز صرف سبز باغ دےکھانے تک محدود ہیں اوروہ خود ناقابل اصلاح ہیں، عمران نیازی کے پاس کوئی قابل شخص نہیں ہے جو انہیں حقائق کے بارے آگاہ کرسکے،نالائق اور نااہل حکمران ملک کو تباہ کررہے ہیں اور جعلی منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں ،ےہ کاغذی منصوبے تحریک انصاف کے لئے درد سربن جائیں گے۔