قصور(عکس آن لائن) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ / ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹیزچوہدری محمد شہزاد اکرم کے حکم پر کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹاؤن کمیٹیوں میں اینٹی انفیکشن سپرے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹیز چوہدری محمد شہزاد اکرم کے مطابق ٹاؤن کمیٹی منڈی عثمان والا میں گزشتہ روز اینٹی انفیکشن سپرے کیا گیا ہے اور مرحلہ وار ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں، راجہ جنگ اور دیگر جگہوں پر بھی اینٹی انفیکشن سپرے کیا جائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ تمام پبلک مقامات، گلی محلوں، رہائشی کالونیوں، مساجد، بینکوں، پولیس اسٹیشنز، سرکاری دفاتر، کریانہ سٹورز، گروسری سٹور، میڈیکل سٹورز، بنیادی مراکز صحت اور دیگر مقامات پر اینٹی انفیکشن سپرے کیا جائیگا۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ضلعی حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تا کہ ملکر اس وبا ء پر قابو پایا جا سکے۔