باپ بیٹا جاں بحق

کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں گاڑی سمندر میں ڈوبنے سے باپ بیٹا جاں بحق

کراچی(عکس آن لائن)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں گاڑی سمندر میں ڈوبنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق فیز 8 میں سمندر کے کنارے باپ اپنے بیٹے کو ڈرائیونگ سکھا رہا تھا کہ گاڑی سمندر میں جا گری۔بیٹا گاڑی کی اگلی نشست پر جب کہ والد گاڑی کی پچھلی نشست پر موجود تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کاررائیوں کا آغاز کیا، اس دوران ایدھی کے رضاکار اور غوطہ خور بھی مدد کو ا?ن پہنچے جنہوں نے پہلے60سالہ افتخار اور بعد ازاں ان کے بیٹے 22سالہ دانیال کو تشویشناک حالت میں سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں باپ ،بیٹا دوران علاج چل بسے ۔جناح اسپتال کے ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نے دونوں افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔۔پولیس کے مطابق فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا یا تیز رفتاری کہ وجہ سے سمندر میں جاگری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں