سویابین کی کاشت

کاشتکاروں کو تیلدار فصل سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

انہوں نے بتایاکہ سویابین ایک نہائت منافع بخش فصل ہے جسے بطور سبزی اور دال استعمال کیاجاسکتاہے لیکن موجودہ دور میں اس کی اہمیت تیلدار فصل کے طور پر بڑھتی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی صورت میں شاندار کراپ کاحصول ممکن ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے افسران و فیلڈسٹاف سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ فری ایگری کلچرل ہیلپ لائن سے بھی اس سلسلہ میں مشاور ت حاصل کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں