سیالکوٹ(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی منظورشدہ اقسام کوجنوری سے فروری کے آخرتک کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ اقسام کاشت کریں تاکہ شاندا رفصل حاصل ہوسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر سجاد محمود نے اے پی پیکوبتایا کہ رحیم یارخان، بہاولپور،خانیوال،ملتان،وہاڑی،بہاولنگر میں سورج مکھی کی کاشت یکم جنوری سے 31جنوری تک،مظفر گڑھ، ڈی آئی جی خان،لیہ، لودھراں، راجن پور،بھکر میں 10جنوری سے 10فروری تک،
میانوالی،سرگودھا، خوشاب،جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ،فیصل آباد کے اضلاع میں 15جنوری سے 15فروری تک ، قصور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ، لاہور،منڈی بہاالدین،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور نارووال میں یکم فروری سے 28فروری تک جبکہ اٹک،راولپنڈی،چکوال، گجرات میں یکم فروری سے 25فروری تک کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکا رسورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے منظورشدہ اقسام ہائی سن33، ہائی سن 39،اگورہ4،این کے 278،ڈی کے 4040، 64A93اورایف ایچ 331 وغیرہ کی کاشت یقینی بنائیں۔