مریض صحت یاب

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال سے کرونا وائرس کا کنفرم مریض صحت یاب ہوگیا

نارووال(نمائندہ عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے کرونا وائرس کا کنفرم مریض صحت یاب ہوگیا،کرونا وائرس سے جنگ جیتنے والے اس بہادر نوجوان کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے ڈاکڑز پیرا میڈیکل سٹاف نے صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا،

بتایا جاتا ہے کہ اٹھارہ روز قبل داود اقبال انگلینڈ سے لاہور اور بعدازاں نارووال آئے،روزگار کے سلسلہ میں پچھلے کئی سالوں سے انگلینڈ میں مقیم داود اقبال کا تعلق نارووال کی تحصیل ظفروال سے ہے وہ گزشتہ پانچ سالوں سے ظفروال سے لاہور مستقل طور پر منتقل ہوچکے ہیں،انگلینڈ سے پاکستان آنے والے اس نوجوان نے 22مارچ کو لاہور سے نارووال کا سفر کیا اور ایک نجی رہائشی کالونی میں اپنے رشتے دار کے ہاں قیام کیا،جسکا علم محکمہ صحت کی ٹیم کو بروقت ہوچکا تھا تاہم داود اقبال نارووال میں کئی روز تک قیام پذیر رہے اور محکمہ صحت کی ٹیم سے آنکھ مچولی کھیلتا رہا،لیکن ایک روز ایسا بھی آیا جب چیف ایگزیکٹو (ہیلتھ)اتھارٹی نارووال ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کی ٹیم نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران انگلینڈ(پلٹ)نوجوان داود اقبال کا سراخ لگا کر اسے حراست میں لے لیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا،

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کرونا وائرس کا شکار داود اقبال کے خون کے نمونہ جات لاہور کی لیبارٹری کو بھجوائے جس کی رپورٹ پازیٹیو آنے پر کرونا وائرس کا شکار اس مریض کا ہسپتال میں علاج شروع کردیاگیا،آٹھارہ روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرونا وائرس کا شکار داود اقبال کو آج دوبارہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹو آنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے،

کرونا سے جنگ جیتنے والے اس بہادر نوجوان داود اقبال نے عکس آن لائن کو اپنا پہلا انٹرویو دیتے ہوئے بتایاکہ آج وہ بہت زیادہ خوش یےکیونکہ کرونا وائرس کا اس کا ٹیسٹ نیگٹو آیا ہے اور وہ صحت یاب ہوچکے ہیں،داود اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وہ آج اپنے آپکو مکمل آزاد تصور کررہے ہیں،انہوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکڑ لطیف افضل،فوکل پرسن ڈاکٹر طلحہ اور ڈاکٹر محمد ادریس کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دوران اعلاج اپنا بھر پور تعاون فراہم کیا اور کھانے پینے کی تمام چیزیں انہیں بھر وقت فراہم کئی،

داود اقبال نے خاص طور پر ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک کو اپنے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ مہر شاہد زمان لک نے دوران آئسولیشن وارڈمنتقل ہونے پر اس کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا اور بہت اچھا تعاون فراہم کیا،کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے اس مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنی ڈھیروں دعاوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ اسے رخصت کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں