آشوب چشم

ڈریپ کا امراض چشم کی غیرمعیاری دوا کی فروخت پر ایکشن، دواکا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)ڈریپ نے امراض چشم دوا کی فروخت کا ایک بیچ غیر معیاری قراردیتے ہوئے کومیسیٹن آئی ڈراپس کا پراڈکٹ کال الرٹ جاری کر دیا۔بدھ کے روزڈریپ نے امراض چشم کی غیرمعیاری دوا کی فروخت پر ایکشن لےتے ہوئے امراض چشم کی دواکا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا،

ڈریپ کی جانب سے کہا گیا کہ کومیسیٹن آئی ڈراپس کا بیچ سی وائے ایف 003غیرمعیاری قرارپایا ہے،دوا کا بیچ فیڈرل ڈرگ اینالسٹ اور سی ڈی ایل کراچی نے غیر معیاری قراردیا ہے،ڈاکٹرز مریض کو کومیسیٹن آئی ڈراپس کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں،غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی بینائی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں