بیجنگ (عکس آن لائن) رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے 8 تاریخ کو کووڈ وبا کی روک تھام کی پابندیوں میں مزید نرمی کے بعد ، توقع ہے کہ بہت سے چینی افراد جشن بہار کی تعطیلات کے دوران بیرون ملک سفر کریں گے۔
سنگاپور، تھائی لینڈ اور ملائشیا بیرون ملک سفر کرنے والے چینی سیاحوں کے لیے سرفہرست مقامات بن چکے ہیں۔پیر کے روز رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وبا کے پھیلاو سے قبل چین بین الاقوامی سیاحت کا دنیا کا سب سے اہم ذریعہ تھا اور اگرچہ عالمی سیاحت جلد کووڈ سے پہلے کی سطح پر واپس نہیں آسکتی ، لیکن توقع ہے کہ چینی سیاح اس سال عالمی سیاحت کو فروغ دیں گے۔