واشنگٹن (عکس آن لائن)سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کو امریکہ اور پوری دنیا میں ہونے والی تباہی کا 10 کھرب ڈالر معاوضہ ادا کرنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کے لیے بھی ڈاکٹر فوچی اور چین کے مابین ہونے والی گفتگو کو نظرانداز کرنا ناممکن ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو چینی وائرس اور ووہان وائرس کہتے تھے۔ چین نے اس پر سخت اعتراض کا اظہار کیا تھا اور اسے نسل پرستانہ قرار دیا تھا۔
اس سال کے شروع میں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم ووہان گئی تھی تاکہ اس وبا سے وابستہ حقائق کا پتہ چلایا جاسکے۔تاہم، مارچ میں اپنی رپورٹ میں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ کافی حقائق موجود نہیں ہیں کووڈ وائرس ووہان کی لیب سے پوری دنیا میں پھیلا۔چین پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم کے ساتھ تحقیقات میں مکمل تعاون نہیں کیا اور ووہان لیب سے متعلق معلومات کو چھپائیں۔