واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا نے اعلان کیا ہے کہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم )کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین اس گروپ پر شدید تنقید کرتا ہے اور اسی گروپ سے تعلق کے الزام میں مغربی صوبے سینکیانگ میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا کہ اس گروہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالا جا رہا ہے۔ ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل امریکا نے اس گروپ کو بلیک لسٹ کیا تھا۔ امریکی بیان کے مطابق ایسے شواہد نہیں ملے ہیں کہ یہ گروپ وجود رکھتا ہے۔ دوسری جانب چین مختلف مقامات پر پرتشدد واقعات کی ذمہ داری اس گروہ پر عائد کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سیف گیمز کے دوران ریٹائرمنٹ لینے کا پلان کروں گا، اعصام الحق
- موڈ اچھا ، فٹنس بھی اچھی ہے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیار ہوں ، شاہین آفریدی
- وزیر اعظم نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
- انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا
- خواجہ آصف کا پارلیمنٹ ہاوس میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلہ پر سخت اعتراض