چین

چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے  حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق  امریکہ  کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زینگ  ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ کے آئندہ صدر کی  حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔

جمعہ کے روز ترجمان نے  کہا کہ چین ،ہمیشہ چین امریکہ تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات کے اصولوں کے مطابق دیکھتا ہے اور انہیں  فروغ دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نئی امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت اور  روابط  کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب طریقے سے  حل کرنے ، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہیں، تاکہ  نئے عہد میں چین  امریکہ  تعلقات کی درست سمت کو حاصل کیا جا سکے .