بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزیر خا رجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور فلپا ئن کو بیرونی مداخلت ختم کرکے، پرسکون اور مناسب طریقے سے اختلافات کو حل کرنا چاہیے تاکہ با ہمی تعلقات کی مجموعی صورتحال پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ان خیالات کااظہار پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے وزیر خارجہ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے فلپائن کے وزیر خارجہ ٹریوڈرو لوچھن کے ساتھ میں ملاقات میں کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ فلپائن کو چین کی ہمسایہ سفارت کاری میں ترجیح دی ہے اور فلپائن کے ساتھ اچھی ہمسائیگی اور دوستی کی پالیسی پر کاربند رہا ہے۔دونوں فریقوں کو بیرونی مداخلت کو ختم کرکے، پرسکون اور مناسب طریقے سے اختلافات کو حل کرنا چاہیے تاکہ چین فلپائن تعلقات کی مجموعی صورتحال پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ چینی فریق کلیدی بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تعمیر میں تیزی لانے کے لیے فلپائن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین فلپائن کی ضروریات کے مطابق کووڈ-19 ویکسین کی امداد فراہم کرتا رہے گا اور دونوں ملکوں کے صحت عامہ کے تعاون کو مضبوط بنائے گا۔
لوچھن نے کہا کہ فلپائن اور چین کے درمیان تعلقات روز بروز پختہ ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون نے تاریخی نتائج حاصل کیے ہیں جس سے دونوں فریقوں کو دیرپا فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔
دونوں فریقین نےجنوبی بحیرہ چین کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔