چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)یاسمین زوجہ عرفان علی سکنہ بھٹو کالونی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ گذر جانے کے باوجود بھی FIRنمبری71/20بتاریخ28-01-2020تاحال تھانہ سٹی پولیس میرے خاوند عرفان علی بازیاب کروانے کے لئے تعاون نہیں کررہی ملازمان آصف ملک ، سید علی شاہ وغیرہ نے عرفان علی کو کام دلوانے کا لالچ دے کر دو ماہ سے اغواہ کرکے گوجرنوالہ لے گئے ہوئے ہیں،
تھانہ سٹی پولیس چنیوٹ نے ملزمان کی گرفتاری اور میرے شوہر کی برآمدگی کے لئے مجھ سے12ہزارروپے وصول کئے مگر نہ میرا شوہر برآمد ہوا نہ ہی ملازمان گرفتار ہوئے اب تھانہ سٹی پولیس دوبارہ ریڈ کرنے کے لئے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے یاسمین بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میں کینسر کی مریضہ ہوں اور میری دو جوان بچیاں ہیں میری داد رسی کی جائے۔