اسلام آباد (عکس آن لائن) پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کوہو گا ۔ اجلاس 2 بجے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا،اجلاس کی صدارت کنوینر احسن اقبال کریں گے،اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا، اجلاس میں پی ڈی ایم لانگ مارچ تیاریوں کا جائزہ لیا جائےگا، اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی،لانگ مارچ کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا جائے گا
![پی ڈی ایم](https://akks.pk/wp-content/uploads/2021/02/meeting1.jpg)