اسلام آباد(نمائندہ عکس)الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اہل کو قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست خارج کردی،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں، فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے، تحریک انصاف فریال تالپور کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے، الیکشن کمیشن نے 27اکتوبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، یاد رہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا، ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نظامی نے فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گندم سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- آئی ایم ایف مشن کا معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان
- چین اور یورپی یونین کے مابین باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کا مستقبل امید افزا ہے، چینی میڈ یا
- چین -عرب ممالک تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس چین میں منعقد ہوگی، چینی وزارت خا ر جہ
- چین -عرب ممالک تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس چین میں منعقد ہوگی، چینی وزارت خا ر جہ