لاہور ( عکس آن لا ئن) پنجاب یونیورسٹی نے نازش سلیم دخترمحمد سلیم کوکیمسٹری کے مضمون میں’ذیابیطس سے محفوظ فربہ خواتین میں وٹامن ڈی سپلیمنٹ کے گلوکوز میٹابولزم پر اثرات’ کے موضوع پر،محمد عدنان اشرف ولدمحمد اشرف کوپولیمر ٹیکنالوجی کے مضمون میں’ڈائیلاسز کے استعمالات کیلئے نئی کثیر سلالمی جھلیوں کے بنانے کا طریقہ اور ان کی خصوصیات ‘کے موضوع پر،انیلہ یاسمین دخترملک خدا بخش کھچی کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں’
آلو میں طویل مدتی سرد ذخیرہ اندوزی کے دوران میٹھا پن کم کرنے کیلئے بذریعہCas9ویکیولر انور ٹیزجین کا خاتمہ ‘کے موضوع پر،زینب عرفان دخترمحمد عرفان کوزوالوجی کے مضمون میں’گلیشئرکے پگھلنے پر سیاہ کاربن کے اثرات اور حیاتیاتی تنوع پر اثرات کے نقصان کا مطالعہ ‘کے موضوع پر اورزونا زیدی دختر جمال زیدی کوزوالوجی کے مضمون میں’دریائے سندھ کے ماحولیاتی تغیرات کے ساتھ مچھلیوں کے مسکن کا مطالعہ’ کے موضوع پر ، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔