لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے تھانوں میں ملزم بچوں کے لیے آبزوریزشن روم نہ بنانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب کے تھانوں میں ملزم بچوں کے لیے آبزوریزشن روم نہ بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

درخواست گزار وسیم اکرم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کم سن بچوں کو جوئینائل ایکٹ کے تحت تھانے میں نہین رکھا جا سکتا، کم سن بچوں کو آبزوریزشن روم میں رکھا جانا چاہئے، کم سن بچوں کو عدالت میں پیش کرتے وقت ہتھکڑی نہیں لگائی جا سکتی۔

استدعا ہے کہ عدالت تھانوں میں آبزوریزشن روم بنانے کا حکم دے، کم سن بچوں کو عدالت میں پیش کرتے وقت ہتھکڑی لگانے سے روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں