تعلیمی اداروں

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ،12جنوری تک توسیع

لاہور(عکس آن لائن) موسم کی موجودہ صورتحال پیشِ نظر حکومت نے پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کی تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں شدید سردی، یخ بستہ ہواں اور گہری دھند کے سبب محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں مرخہ یکم جنوری سے ختم ہونے والی چھٹیوں میں سات جنوری2020 تک اضافہ کیا گیا تھا۔محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا اور اساتذہ کے مشکلات کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی کالجز اورجامعات پر ہوگا۔خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر میدانی علاقوں میں 31 دسمبر اور پہاڑی علاقوں میں 29 فروری تک تعطیلات کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں