فرخ حبیب

پنجاب میں صحت کارڈ 100 فیصد فعال ہو گیا ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ 100 فیصد فعال ہو گیا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ وفا کردیا، پنجاب میں صحت کارڈ 100 فیصد فعال ہو گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پنجاب کا ہر خاندان سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں