اسلام آباد(نمائندہ عکس ) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے جو خوش آئند ہے، پاکستان کیساتھ 2019 کا قرض پروگرام جلد بحال ہوجائیگا۔ نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرت تعمیری رہے، پاکستان کے ساتھ ساتویں جائزہ کے تصفیہ طلب نکات پر بات چیت ہوئی ہے، امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ 2019 کا قرض پروگرام جلد بحال ہوجائے گا۔ ایسٹر پریز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر معیشت کو سہرا دیا، پاکستان کو معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرنا ہے، معاشی ترقی کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، پاکستان کے ساتھ بات چیت آئندہ بھی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغستان کے ساتھ بردرانہ تعلقات ہیں ،سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں’ اسحاق ڈار
- افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کے مخالف نہیں،احسن اقبال
- وزیرِ اعلی خیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سفیرِ کرغزستان کو خط
- بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے،سرفراز بگٹی
- تین ماہ میں تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں،خواجہ آصف