واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی رکن کانگریس نے خصوصی صدارتی مندوب برائے موسمیات جان کیری کو خط لکھ دیا، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو کیا جائے۔امریکی رکن کانگریس ٹیڈ ڈبلیو لیو نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان ماحولیات سے متاثر دنیا کا 5 واں بڑا ملک ہے، کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 22 کروڑ آبادی اور ابھرتی معیشت کا حامل ملک ہے، آلودگی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کی اہمیت مسلم ہے۔ٹیڈ ڈبلیو لیو نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش اور بھارت کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کو بھی مدعو ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغستان کے ساتھ بردرانہ تعلقات ہیں ،سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں’ اسحاق ڈار
- افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کے مخالف نہیں،احسن اقبال
- وزیرِ اعلی خیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سفیرِ کرغزستان کو خط
- بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے،سرفراز بگٹی
- تین ماہ میں تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں،خواجہ آصف