اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان اپنی تیل کی سالانہ ضرورت کے 15سے 20فیصد کے برابر ہیجنگ کے ذریعے سودے کرنا چاہتا ہے۔
ندیم بابر نے ایک بیان میں بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہیجنگ کے ذریعے تیل کے سودے کرنے کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کو پاکستان کی سالانہ ضرورت کے پندرہ سے 20 فیصد کی تک تیل کی ہیجنگ کرنے کی تجویز بھیجی ہے، تیل ہیجنگ کی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔