ٹیسٹ اسکواڈ

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ 9 جنوری کی شام کو آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگا

کرائسٹ چرچ/اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ 9 جنوری کی شام کو آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگا،اسکواڈ بذریعہ دبئی 10 جنوری کی شام ساڑھے چھ بجے لاہور پہنچے گا۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت اسکواڈ میں شامل 19 ارکان ای کے 622 کی پرواز سے لاہور پہنچیں گے،اظہر علی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ اور ظفر گوہر لاہور پہنچیں گے،یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی اسکواڈ کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے،مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل 10 جنوری کی شام سات بجکر دس منٹ پر ای کے 618 کی پرواز سے سیالکوٹ پہنچیں گے،بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان ای کے 600 کی پرواز سے 10 جنوری کی صبح دس بجکر35منٹ پر کراچی پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں