لاہور ( عکس آن لائن)کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔جس میں پی سی بی، پولیس، ضلعی انتظامیہ، ایل ڈبلیو ایم سی، ایم سی ایل، سول ڈیفنس، 1122ریسکیو ، پی ایچ اے، لیسکو، سوئی گیس و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پی ایس ایل 8کے لاہور میں 9میچز کھیلے جائیں گے جو کہ قزافی سٹیڈیم میں ہونگے اور میچز رات کے ہونگے۔فائنل میچ 19مارچ کو قزافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔سکیورٹی انتظامات کے لئے قریبا ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔
مرکزی کنٹرول روم قذافی میں ہوگا، اضافی 396کیمرے لگیں گے۔کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ٹکٹ چیکنگ میکانزم پر ماک ایکسرسائز کی ہدایت کردی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قذافی کے قریب ترقیاتی پراجیکٹس کے باعث ٹریفک روانی کیلے عملی منصوبہ بندی کی جائے۔شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ ایریاز قذافی کے باہر قریبی جگہوں کو ہی حتمی قرار دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ 26فروری سے قبل ٹیمیں لاہور پہنچ رہی ہیں،ایئر پورٹ اور رہائشوں پر سکیورٹی انتظامات فائینل ہوچکے ہیں، پی ایس ایل پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے۔غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔انتظامات احسن ہوں،پی ایس ایل8کرکٹ ایونٹ فیسٹیول بنائیں۔