اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔ جاری شیڈول کے مطابق تیس اکتوبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ یکم نومبر کو راولپنڈی اور تیسرا ایک روزہ میچ تین نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔
شیڈول کے مطابق سات نومبر کوپہلا ٹی ٹونٹی میچ لاہورمیں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق آٹھ نومبر کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہوراور دس نومبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں کھیلا جائیگا ۔