عوام کی نعرے بازی

پاسداران انقلاب ایران کے داعشی ہیں ، تہران میں عوام کی نعرے بازی

تہران(عکس آن لائن)ایران کے دارالحکومت تہران میں اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی جب تہران نے سرکاری سطح پر اعتراف کیا کہ حال ہی میں یوکرین کا ایک مسافر جہاز میزائل حملے کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ مظاہرین سخت مشتعل اورغم وغصے میں تھے۔ انہوں نے پاسداران انقلاب کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے خلاف’ اے ڈکٹیٹر ۔۔۔ تم ایران کے داعشی ہو’ کے نعرے لگائے۔

ایرانی اپوزیشن کے ترجمان ٹی وی چینل ایران انٹرنیشنل کی طرف سے تہران میں نکالے جانے والے جلوس کی فوٹیج دکھائی گئی جس میں لوگوں کو پاسداران انقلاب کے خلاف’داعشی’ کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایران میں مظاہرین نے جہاں پاسداران انقلاب کے خلاف شدید نعری بازے کی وہیں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اور دیگر ایرانی عہدیداروں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔مظاہرین نے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی اور دیگر لیڈروں کی تصاویربھی پھاڑ کر پھینکیں۔خیال رہے کہ قاسم سلیمانی کو تین جنوری کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے امریکا کیایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیاتھا۔کل ہفتے کے روز تہران میں جامعہ امیر کبیر کے باہر ایک ہزار کے قریب طلبا اور دیگر شہریوں نے احتجاجی جلوس نکالا۔

مظاہرین نے یوکرین کا ایک مسافر جہاز مار گرائے جانے اور 170 لوگوں کو ہلاک کرنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایرانی اپوزیشن رہ نما مہدی کروبی نے اس واقعے کا براہ راست ذمہ دار سپریم لیڈر کوٹھہرایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں