صنعت وتجارت

ٹیکسٹائل سیکٹر کو تما م ضروری اعانت فراہم کی جائے،وزیراعظم کی وزارت صنعت وتجارت کو ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے وزارت صنعت و تجارت کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو تما م ضروری اعانت فراہم کی جائے۔

بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی بڑھتی ہوئی تمام ضروریات پوری کی جائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل صنعت کے ایکسپورٹ آرڈرز میں زبرست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں