ٹرمپ

ٹرمپ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرالیا

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا، نتائج کا انتظار ہے۔وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ رات کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج کا ابھی تک علم نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دوران ٹیسٹ بخار بھی چیک کرایا گیا۔اس سے قبل وائٹ ہاوس کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں، انہیں قرنطینہ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ احتیاط کے پیش نظر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کر اسکتا ہوں۔کورونا وائرس سے متاثرہ دو برازیلین عہدیداروں سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ کروانے سے متعلق خبروں پر وائٹ ہاوس کے ڈاکٹر سین کونلے نے کہا تھا کہ ان افراد سے صدر ٹرمپ کا بہت کم ملنا ہوا تھا،

ابھی صدر ٹرمپ میں ایسی کوئی علامات نہیں ہیں جو قرنطینہ میں جانے کے لیے ضروری ہیں۔اس پہلے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی وجہ سے نہیں بلکہ احتیاطی طور پر وہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں