برجیس طاہر

ٹرمپ نیازی گٹھ جوڑ کے باعث قائداعظم کا کشمیر بھارت کا صوبہ بن چکا’چوہدری محمد برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(عکس آن لائن)ٹرمپ نیازی گٹھ جوڑ کے باعث قائداعظم کا کشمیر بھارت کا صوبہ بن چکا۔72سالوں میں متنازعہ کشمیر کی قرارداد کو 15بار دیکھا گیا جبکہ میاں نواز شریف نے4مرتبہ جنرل اسمبلی میں حق خود ارادیت کی بات کی18ماہ سے کشمیری عوام حالت کرفیو میں ہیں10لاکھ سے زائد فوج بیلٹ گن سے آنکھیں نکال رہی ہے5لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا گیا نالائق،نا اہل اور نکمی حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہرروز بڑھ رہیں ہیں عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں سینیٹ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہیے قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں قانون سے ہٹ کر الیکشن ناقابل قبول ہیں

ان خیالات کا اظہار سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ(ندیم)چوہدری محمد برجیس طاہر این اے حلقہ117نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نیازی گٹھ جوڑ کے باعث قائداعظم محمد علی جناح کا کشمیر بھارت کا صوبہ بن چکا ہے مودی الیکشن کے دوران دعائیں مانگنے والوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے کشمیر ہماری شہ رگ کو کاٹ دیا کشمیر کا مسئلہ جس کیلئے پی ڈی ایم نے اپیل بھی کی قائد اعظم کا کشمیر وہ متنازعہ کشمیر جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے ذریعے ہندؤں اور مسلمانوں کی اکثریت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ ہونا تھا72سالوں میں 15مرتبہ دیکھا گیا جبکہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے4مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کی موجودہ حکومت نے اگست2019 میں کشمیر ہندوستان کے حوالے کردیا متنازعہ کشمیر کی ایک خصوصی حیثیت تھی کہ ہدوستان کا کوئی شخص زمین نہیں خرید سکتا،

شادی نہیں کرسکتا آرٹیکل37Aاور35کے تحت5اگست2019کو قانونی حیثیت ختم کردی گئی آج کشمیر ہندوستان کا صوبہ بن چکا ہے 18ماہ سے کشمیری کرفیو میں ہیں 10لاکھ کے قریب فوج بیلٹ گنوں سے آنکھیں نکال رہی ہے 5لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں1لاکھ کے قریب جیلوں میں بند ہیں ظلم اور بربریت پر اقوام عالم خاموش ہے40لاکھ کے قریب عورتوں کی عصمت دری کی گئی حکومت کی بے حسی یہ ہے کہ بھارت سے تجارت شروع ہے کشمیری عوام پاکستانیوں کے اس فیصلے سے کیا سوچتے ہونگے

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بکری کا خون لگا کر شہید بننے کی کوشش میں مصروف ہے عوامی حالتزاراور موجودہ مہنگائی کے حوالے سے محمد برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ حکومت کی تاریخی نااہلی کے باعث پاکستان معاشی زبوں حالی کا شکار ہے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف ووٹ کو عزت دو مسلم لیگ ن آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے سینیٹ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق کرائے جائیں قانون سے ہٹ کر سینیٹ الیکشن ناقابل قبول ہیں اس موقع پر حلقہ پی پی131کے ایم پی اے حلقہ بھر سے آئے ورکروں اور کارکنان کی بھاری تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں