ویرات کوہلی

ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گھل مل گئے

کینڈی (عکس آن لائن)ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گھل مل گئے۔تفصیلات کے مطابق میچ سے پہلے پریکٹس کی سائیڈ لائن پر پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی دوستوں کی طرح ملے، ایک دوسرے کا حال چال پوچھا، ہنسی مذا ق کیا اور میچ کے لیے گْڈ لک کہا۔

گزشتہ روز کینڈی میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل آخری پریکٹس سیشن کیا گیا، شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کوہلی سے ملاقات کی، کچھ ہنسی مذاق بھی ہوا، میدان میں پریکٹس کے دوران کوہلی کو پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نظر آئے، کوہلی اْن کے پاس گئے، گلے ملے، خیریت دریافت کی اور میچ کے لیے اْنہیں گْڈ لک کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں