صدر ویتنام

ویتنام ہمیشہ چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو اولین ترجیح دیتا ہے، صدر ویتنام

بیجنگ (عکس آن لائن) ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ ویتنام کے صدر سورن لام 18 سے 20 اگست تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وہ خصوصی طیارے کے ذریعے گوانگ جو پہنچے اور ویتنام کے لیے دوستانہ جذبات رکھنے والے چینی حلقوں سے ملاقات کی۔
چین اور ویتنام پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے ہیں۔دونوں کی مشترکہ ثقافتیں ہیں، یکساں نظریات اور مشترکہ تقدیر رکھتے ہیں۔ ملاقات میں ویتنام کے لیے دوستانہ جذبات رکھنے والے چینی حلقوں کی جانب سے شیئر کی جانے والی دل کو چھو لینے والی کہانیوں نے چین ویتنام دوستی کا عمدہ اظہار کیا ۔اس موقع پر سورن لام نے ویتنامی اور پرانی نسل کے چینی رہنماؤں کے مابین دوستانہ تبادلوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ویتنام ، ویتنام اور چین کے درمیان “کامریڈوں اور بھائیوں” کی روایتی دوستی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہمیشہ چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین وہ پہلا ملک ہے جس کا انہوں نے دورہ کیا ہے۔