اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وہ کیا ملک ہوگا جہاں سابق وزیراعظم ریاست مدینہ کے دعوی کرے ،وہ ریاست جہاں طاقتور اور کمزور میں کوئی فرق نہ ہو ، لوگوں کے بچوں کو جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے کا کہتے ہیں جبکہ خود کو بچاتے ہیں، جلسے جاگیردارانہ نظام کہتے ہیں۔پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کا قانون لازم وملزوم ہے ، ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ ہے ،
جاگیردارانہ نظام یہ ہے کہ غریب کیلئے قانون لاگو ہے ، جو قانون غریب کیلئے ہے وہ جاگیردارانہ نظام کیلئے نہیں ، اسی سابق وزیراعظم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومین شیلڈ کھڑی کردی ، نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹایا گیا ، سکولوں اور ہسپتالوں کیلئے مختص 250ملین ڈالر ملک ریاض کودیئے گئے ،عمران خان پر عدالتی فیصلہ لاگو نہیں ہوتا ، نوازشریف کو اپنی بیٹی کے ہمراہ پکڑنے کیلئے پوری فوج تیار کھڑی تھی ، گزشتہ روز چند لوگ عمران کان کے پاس وارنٹ گرفتار لے کر گئے ، آپ پر عدالتی فیصلے کیوں لاگو نہیں ہوتے ، کیوں نہ ہو ،
لاہور ہائیکورٹ نے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیا ، آپ دوبارہ پریس کانفرنس کریں اور دھمکائیں آپ کس کو ڈرارہے تھے ، اس ادارے کو ڈرارہے تھے جو سات گنا بڑے جہاز کو گرا دیتا ہے ، جو اس کی سرزمین سے گزرے ، عمران خان پولیس کے ڈر سے این آر او مانگ رہے ہیں، عمران خان ہجوم اکٹھا کرکے اداروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران کان کسے کہہ رہے ہیں، کہ بات کرنے کو تیار ہوں ، عمران خان پہلے ڈراتے ہیں پھر معافیاں مانگتے ہیں روس سے تیل کی خریداری کیلئے معاملات جلد طے پاجائیں گے ، گھریلوں صارفین کیلئے کھانا بنانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔