جواد آفریدی

وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے خود کشی کر لی

کوہاٹ (عکس آن لائن) تفصیلات کے مطابق وزیر شہریار خان آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے کوہاٹ کے ڈی اے میں واقعہ اپنی رہائش گاہ میں خودکشی کر لی ہے۔

جواد آفریدی کوہاٹ سینیٹیشن میں میڈیا آفیسر تھا اس سے قبل مرحوم کیپٹل ٹی وی اسلام آباد اور ہم نیوز اسلام آباد میں بطور پروڈیوسر بھی کام کرتے رہے۔ جواد آفریدی کی نماز جنازہ پیر کے روز ان کے آبائی گاﺅں بابری بانڈہ میں ادا کی جائے گی، کوہاٹ پولیس نے قتل یا خودکشی کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں