اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی گئی گاڑی پاکستان پہنچ گئی،ملائیشین ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ گاڑی ایک بھائی کی طرف سے دوسرے بھائی کو تحفہ ہے، ملائشیا پاکستان تجارت میں مزید بہتری آرہی ہے، 2021 میں پاکستان میں ملائیشین گاڑیوں کی پیداوار شروع ہو گی، ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں، ہمارے وزرائے اعظم کی ملاقاتیں انتہائی اہمیت کی حامل رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے گاڑی کے تحفے پر ڈاکٹرمہاتیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ملائیشین گاڑی کو بہت جلد پاکستانی سڑکوں پر دیکھنا چاہتے ہیں،
پاکستان نے ہمیشہ ملائیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دی اور وہ ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سال مارچ میں ےوم پاکستان کی تقرےبات میں شامل ہونے کے لیے جب ملائشیا کے وزےراعظم ےنگ آمت برہورمت تن ڈاکٹر مہاتےر محمد نے پاکستان کا دورہ کیا تو انھوں نے ےادگاری تختی کے دستخط کے موقع پروزےراعظم پاکستان عمران خان کو Proton x70 گاڑ ی بطور تحفہ دی ۔ آج ملائشیا کے PRoton گاڑی بنانے والوں نے Proton x70 حکومت پاکستان کے حوالے کی ۔ حوالگی کی تقرےب میں ملائشےا کی جانب سے پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر جناب اکرام محمد ابراہیم اور Proton کے ڈائریکٹر آف انٹرنیشنل پروموشنز اےن۔ خالد یوسف نے نمائندگی کی ۔ جبکہ وزےراعظم کے مشےر برائے کامرس، ٹےکسٹائل، انڈسٹری اینڈ پروڈکشن اور انوےسٹمنٹ جناب عبد الرزاق داﺅد نے حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑی موصول کی ۔ Proton گاڑیوں کے پاکستان میں آفیشل ڈسٹریبیوٹرز الحاج آٹوموٹیو کے چئےرمین جناب الحاج شاہ جی گل آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ملائشیا کی بہترین سی۔سےگمنٹ پریمیئم ایس یو وی کی پاکستان آمد :12دسمبر 2018 کو اپنے لانچ کے ساتھ ہی Proton x70 کی جانب ملائشیائی متوجہ ہوئے اور اےک بڑی تعداد نے اپنے قومی آٹوموٹیو برانڈ کی پہلی پریمیئم ایس یو وی خریدیں۔ اب تک 25000 ےونٹس فروخت کیے جا چکے ہیں اور برونائی سے ایکسپورٹ سےلز کا آغاز بھی ہو چکا ہے ، Proton x70 اےک ایسی شروعات ہے جو ملائشیا کو اےک بےن الاقوامی آٹوموٹیو برانڈ بنانے کے عمل میں آگے لے کر جائیگی۔ اسکی یہاں پہلی گاڑی جناب عمران خان کے نام مختص کی گئی ہے لیکن یہ پاکستان میں اکلوتی Proton x70 نہیں ہوگی ۔ الحاج آٹوموٹیو کی ملکیت میں کراچی میں CKD assembly plant بنانے کی غرض سے گرین فیلڈ سائٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ حالیہ پیداواری سرگرمیاں 2021سے شروع کی جائینگی جسکے تحت ملک میں اس کے مختلف ماڈلز کی تےاری کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔
خالد یوسف نے کہا کہ Proton کواسلامی دنےا کا پہلا اپنا آٹوموٹیو برانڈ ہونے اور پاکستان کے ساتھ سازگار اور قدرتی تعلقات ہونے کی بنا پرپاکستان میں بہت صلاحےت دکھتی ہے اسی بنا پر ہم اےک دوسرے کے ساتھ بہت کچھ شئیر کر سکتے ہیں ، Proton x70 اب تک اندرون ملک بہت سے اےوارڈز اپنے نام کر چکی ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں اس کو اسی طرح سراہا جائیگا ۔دونوں ممالک کے درمےا ن کاروباری تعلقات کی مضبوطی پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب اکرام محمد ابراہیم نے کہا : ملائشیا کا ہائی کمیشن Proton اور الحاج آٹوموٹیو کی فروخت اور پاکستان میں assembling سے متعلق باہمی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ ایسی کاروباری سرگرمیاں دونوں برادر ملکوں کے درمےان مضبوط معاشی تعلقات کو تقوےت بخشیں گی۔ ملائشیا اگلے ہفتے کوالالمپور میں ہونے والے 2019 KL Summit میں وزےراعظم پاکستان جناب عمران خان کی آمد کے لیے پر جوش ہے ۔
نئے اسمبلی پلانٹس Proton کو اپنے اہداف حاصل کرنے اور مقامی سطح پر روزگارکی فراہمی کا سنہرا موقع فراہم کرینگے ،الحاج آٹوموٹیو کے اشتراک سے پاکستان میں نئے اسمبلی پلانٹس کی تعمیر سے Proton ملک میں CKD vehiclesپر کم ڈےوٹےز سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پر امید ہے جو کہ کمپنی کے 2027تک 400,000 گاڑےا ں فروخت کرنے طویل المدت ہدف میں مددگا ر ثابت ہوگا ۔ کراچی میں نےا CKD پلانٹ 30 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جائیگا جو کہ پہلے تےن سالوں میں براہ راست 2,000 روزگا کے مواقع فرہم کرےگا ۔ ےہ بھی اندازہ لگاےا گےا ہے کہ نئے پلانٹ کی تعمیر سے مزید 20,000 بالواسطہ روزگا کے مواقع بھی بنےں گے ۔
جناب شاہ جی گل آفریدی نے کہا جب تک 3S/4S کے مخصوص آﺅٹ لےٹس بنائے جاتے ہیں تب تک الحاج آٹوموٹیو ملک بھر میں اپنے موجودہ ڈےلرشپس کے ذرےعے Proton کی گاڑےا ں فروخت کرےگا ۔نئے اسمبلی پلانٹس کے آپرےشنز کے باقاعدہ آغاز اور مقامی طور پر assembling پر جانے سے پہلے، پاکستان میں فروخت کی شروعات کرنے کے لیے ابھی ہم ملائشیا سے CBU یونٹس لیں گے ۔