وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ مسابقتی کمیشن آٹا،چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔آٹا،چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے متعلق مسابقتی کمیشن کی رپورٹ پیش ہوگی اور بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ کراچی ایئرپورٹ کی اراضی کے ڈومیسٹک اجارہ سکوک کے اجرا پر غور ہوگا۔

لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری ، وزارت قومی صحت کےترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت اور بلوچستان کی خصوصی ایپلیٹ عدالت برائےانسداد اسمگلنگ جج کی تعیناتی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کا معاملہ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں