اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے، پروگرام کے تحت بیوہ خواتین سمیت نادارافرادکی مالی امداددی جائے گی اور انتہائی مستحق افرادکو2ہزارروپے ماہانہ رقم دی جائےگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کے لئے ایک اور منصوبہ سامنے آگیا ، وزیراعظم 31 جنوری کو احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے،
کفالت پروگرام سے بیوہ خواتین سمیت نادارافرادکی مالی امداددی جائے گی۔غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے امدادی پیکج کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، وفاقی وزیرمواصلات مرادسعیداور ڈاکٹرثانیہ نشتر نے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا ، کفالت پروگرام سے5 لاکھ افرادمستفید ہوں گے، مستحق افرادتک احساس کفالت کارڈکی ترسیل پاکستان پوسٹ کے ذریعے ہو گی۔