بابر اعوان

وزیراعظم اور بابر اعوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، اہم ملکی وسیاسی معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میگا پراجیکٹس اور طویل المدتی منصوبہ بندی ہی

پاکستان کا مستقبل ہے۔نجی ٹی وی مطابق وزیراعظم عمران خان اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے

درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں اہم ملکی و قومی امور سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملک کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور منصوبے کے عملی آغاز پر وزیراعظم

کو مبارک باد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہائیڈرو پاور منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدلے گا، 40سال پہلے ایسے

منصوبے بننا شروع ہوجاتے تو آج پاکستان ترقی یافتہ ملک ہوتا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ معیشت

کی بہتری کا سفر پھر سے شروع ہورہا ہے، میگا پراجیکٹس اور طویل المدتی منصوبہ بندی ہی پاکستان کا مستقبل

ہے، معیشت کی بہتری پر پوری توجہ ہے، جلد نمایاں بہتری دیکھنے میں آئے گی۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ

بدقسمتی سے ماضی میں حکمرانوں نے ایسے منصوبوں پر توجہ نہیں دی، حکمرانوں کی توجہ ایسے منصوبوں

پر رہی جہاں سے کک بیکس ملتے رہے، اسلام آباد میں نیو بلیو ایریا منصوبے میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں