کورونا وائرس کا شکار

وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا کا شکار، قرنطینہ کرلیا،ای سی سی کا اجلاس بھی ملتوی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ وفاقی وزےر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گےا ہے اور انہوں نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، وزیر خزانہ نے بدھ کو 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم اب وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ دفتر نہ آسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں