اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ علامیہ جاری کر دیا گیا دونوں ممالک روایتی اور غیر روایتی شعبوں میں اقتصادی تعاون اور اعلی سطح کے رابطوں میں اضافہ کریں گے پاکستان ملائیشیا کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے پر تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق گیاگیا اعلامیے میں دفاعی شعبے پر جوائنٹ کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک تجارت کے فروغ کے لیے گیٹ وے کے طور پر کام کریں گے،
دونوں ممالک ہیوی انڈسٹریز میں ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دیں گے اور حلال فوڈ کے کاروبار میں ادارہ جاتی خدمات فراہم کریں گے جبکہ پاکستان اور ملائیشیا سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بھی تعاون کریں گے۔ ملائیشین وزیر اعظم نے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کو سراہا۔ دونوں رہنماں نے دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں اور اسلامو فوبیا کے خلاف تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 3سے4 فروری تک ملائیشیا کا دورہ کیا اور وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ ملائیشیا سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط اور مثالی بنانے کیلئے تھا جبکہ وزیر اعظم کا ملائیشیا میں گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ، دونوں ممالک کے درمیاں ون ٹو ون اور وفد کی سطح پر بات چیت ہوئی۔
دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح پر رابطے پر تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق گیاگیا ۔ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات سٹریٹجک پارٹنر شپ میں تبدیلی ہو چکی ہے دونوں ملک کا مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون نئی بلندیوں کو پہنچ چکا ہے اور اعلیٰ سطحی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور وزیر اعظم کی ملاقات میں عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان اور ملائیشیا نے اسلام آباد میں چوتھے مشترکہ کمیشن اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور دوطرفہ مشاورت کیلئے سینئر حکام کا اجلاس پترا جایا میںبلانے ،2007 میں پاک ملائیشیا اقتصادی پارٹنر شپ کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس بلانے، دفاعی شعبے پر جوائنٹ کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی میں بلانے پر بھی اتفاق کیاگیا ہے۔ اعلامیے مے مطابق دونوں ممالک نے پارلیمانی ڈپلومیسی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے ملائیشین پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر وفد کے ہمراہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ ملائیشین پارلیمنٹ کے سپیکر وفد کے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک تجارت کے فروغ کیلئے پاک ملائیشین گیٹ وے کے طور پر کام کریں گے ۔ دونوں ممالک ہیوی انڈسٹریز میں ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دیں گے ۔
دونوں ممالک حلال فوڈز کے کاروبار میں ایک دوسرے کو ادارہ جاتی خدمات فراہم کریں گے ، سیاحتی شعبے میں تعاون، تعلیمی شعبے میں وسعت اور قابل تجدید توانائی، قدرتی وسائل ، ایروسپیس، ایروناٹیکل کے شعبوں پر بھی تعاون جاری رکھے جائیں گے جبکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ، ای کامرس، چیمبر آف کامرس کو سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔ مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور سے کوالالمپور کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے موقع پر ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کیلئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی اور ایف اے ٹی ایف سفارشات پر پاکستانی خدمات کو تسلی بخش قرار دیا ، اعلامیہ کے مطابق پاکستان ملائیشیا اور ترکی مسلم دنیا کو سماجی اور اقتصادی بہتر ی کے لئے مشترکہ کوششیں کریں گے ۔
تینوں ممالک اوآئی سی کے مرکزی کردار کو اہمیت دیتے ہوئے کوششیں جاری رکھیں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور سمٹ کے کامیاب انعقاد پر ملائیشین وزیر اعظم کو مبارک باد دی ، ملائیشین وزیر اعظم نے عمران خان کی خطے میں امن اور کرتارپور راہداری کھولنے کی تعریف کی جبکہ منی لانڈرنگ اور سمگلنگ کی روک تھام کو سراہا۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان، ملائیشین وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے ملائیشین ہم منصب نے قبول اور دورے کی تاریخ بعد میں طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 14ماہ میں یہ تیسرا اعلیٰ سطحی رابطہ تھا ۔