اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان ہی کے علاقے میں اقلیت بنانا چاہتا ہے، لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں، میں سلام پیش کرتا ہوں تمام کشمیریوں کو کہ انہوں نے مظالم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا اصلی اور گھنانا چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہے، بھارت کے مظالم اس کے آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، بھارت کا سیکیولر ڈرامہ بھی بے نقاب پو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم آخری دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں گے، پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، انشااللہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور کشمیری آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں گے۔ مودی کو آج پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے جبر و ظلم سے کشمیریوں کے حوصلے پست ہو گئے ہوتے تو آج بھارت کو کرفیو کا سہارا نہ لینا پڑتا اور یہ کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے 2025کے اسپرنگ فیسٹیول گالاکے لیے چار ذیلی مقامات کا اعلان
- امریکہ اپنی سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرے، چینی وزارت خا رجہ
- برکس خاندان میں شراکت دار ممالک کی شمولیت برکس تعاون کی ایک نئی بلندی تک پہنچنے کی علامت ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کا اگلے سال پانچ پہلوؤں میں زیادہ فعال مالی پالیسی نافذ کرنے کا عزم
- خوشحالی ایک فعل ہے، اسم نہیں