عمر ایوب خان

وزیر اعظم عمران خان اوران کی ٹیم نے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ،عمر ایوب خان

خان پور( عکس آن لائن) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ وزیر ا علیٰ خیبر پختونخوا نے خانپور میں بڑے منصوبوں کا افتتاح کر کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان اوران کی ٹیم نے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ورثے میں30 ہزار ارب کے قریب قرضے چھوڑے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ورثے میں ایک ہزار ارب سے زائد گردشی قرضہ چھوڑا تھا جبکہ سندھ حکومت کا موقف ہے کہ ہزاروں ٹن گندم چوہے کھا گئے ۔

ہفتے کے روز وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے خانپور میں جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی قائدین وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری کے معترف ہوئے ہیں جبکہ ما در وطن کے ہم ایک ایک انچ کا آخری دم تک دفاع کریں گے ، بھارت نے دیکھ لی کہ اس نے ہمارے درخت اور ایک کوا کو ماراتو اس کے جواب میں دو جنگی طیارے مار گرائے کیونکہ عمران خان نے کہا تھا کہ جواب پہلے دوں گا اور سوچوں گا بعد میں، اگر کوئی گڑ بڑ بھارتی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو تکلیف یہ ہے کہ حکومت کامیاب کیوں ہو رہی ہے ، انہیں اپنا سیاسی سفر تاریک نظر آ رہا ہے کیونکہ پاکستان کی70 سالہ تاریخ میں تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس کو خیبر پختونخوا کے عوام نے دوسری بار منتخب کیاہے اور عوام نے انصاف کرنے اور خدمت کرنے پر پر دوبارہ منتخب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کی ہر طرح خدمت جاری رکھے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں