واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ جوبائیڈن کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ری پنلکنز نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکی صدارتی انتخابات کے “ڈرامہ ” کا عروج ختم ہو چکا ہے، چینی میڈ یا
- چین کا سال 2035 تک اگلی نسل کا بید و سسٹم مکمل کر نے کا اعلان
- چین اور یوراگوئے ایک دوسرے پر اعتماد اور جیت جیت تعاون رکھنے والے ممالک ہیں، چینی صدر
- سپلائی اور مارکیٹنگ کوآپریٹوز نے دیہی احیاء میں فعال کردار ادا کیا ہے، چینی صدر
- امریکہ کو روس یوکرین تنازع کے خاتمےمیں کردار ادا کرنا چاہیئے، چین