عابد شیر علی

نواز شریف کو چور ثابت کر نے والوں کی پوری پارٹی چور ثا بت ہو گئی, عابد شیر علی

فیصل آباد (عکس آن لائن )سابق وفاقی وزیر مملکت بجلی وپانی عابد شیر علی نے کہا کہ کہ نواز شریف کو چور ثابت کر نے والوں کی پوری پارٹی چور ثا بت ہو گئی سلیکٹڈ کہا کرتا تھا چین نے کرپشن کرنے والے 500وزیروں کو پھانسی پر چڑھا یا تھا تب جا کر چین سے کرپشن ختم ہوئی سلیکٹڈ کے پاس بہترین موقہ ہے کرپٹ وزیروں کو پھانسی دیکر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر دیں

ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا سا بق وزیراعظم میاں نواز کو چور ثابت کر نے والوں کی پوری ٹیم چور ثابت ہو گئی انہیں اللہ نے سر خرو کیا نیازی کو اب ڈوب مرنا چا ہیے انہوں نے کہا کہ چینی بحران کا اصل مجرم وہ ہے جس نے ملکی ضروریات کے برعکس چینی ایکسپورٹ کر نے کی اجازت دے کر ملک میں چینی کی قلت پیدا کر کے چینی مہنگی کی نیب اب کہاں سوئی ہو ئی ہے وہ اصل مجرم کو کیوں نہیں گرفتارکر رہی ا نہوں نے کہا کہ شیخ رشید رنگیلا ہے ڈھینگے مارنا اس کی فطرت میں شا مل ہے اس کی باتوں کو کبھی سیرئس نہیں لیا اور نہ کسی بات کا برا منایا ہے وہ ایسا کر ئے گا تو نوکری کرئے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں