ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )گنیاں والا نہر سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل خانقاں ڈوگراں روڈ پر واقع گنیاں والا نہر میں نامعلوم خاتون کی نعش تیر رہی تھی کہ مقامی لوگوں نے دیکھ کر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کو اطلاع کردی،
ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر نعش سے نہر سے باہر نکالا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر سے ملنے والی نعش کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔